بارکھان، مری قبائل کے تین افراد کی لاشیں کوئٹہ روانہ، پولیس کا عبدالرحمن کھیتران کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار
بارکھان (انتخاب نیوز) بااثر شخصیت صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کے ظلم کا شکار تین افراد کی نماز جناہ بارکھان میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سردار عبدالرحمان کھیتران کے ظلم و جبر کا شکار ہونے والے بلوچ خان محمد مری کی اہلیہ اور دو جوان بیٹوں کی لاشیں انصاف کے لیے کوئٹہ روانہ۔ اطلاعات کے مطابق ایس پی بارکھان نور محمد بڑیچ نے صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا۔
Load/Hide Comments


