بلوچستان کی سلامتی اور استحکام پر ہونیوالے ہر حملے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی وزیر مواصلات عبدالرحمن کھیتران نے مستونگ اور چمن میں تخریب کاروں کی جانب سے اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے صوبائی وزیر مواصلات عبدالرحمن کھیتران کی جاں بحق اہلکاروں کی لواحقین سے تعزیت وہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم توڑا نہیں جاسکتااوربلوچستان کی سلامتی اور استحکام پر ہونے والے ہر حملے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ جبکہ ملک دشمن عناصر کسی صورت اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں رہیں گے۔ عبدالرحمن کھیتران نے واقعہ میں زخمی اہلکاروں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعابھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں