عمران کی پیشی پر آمد کو ججز کا سراہنا حیران کن ہے، ترجمان جے یو آئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران کی عدالت میں پیشی پر ججز کا ان کی آمد کو سراہنا حیران کن ہے۔ایک بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ عمران قومی مجرم ہے عدالتوں سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کارکنان کو عدالت کے سامنے جمع کر کے وہ عدالت پر دبائو ڈالنا چاہتے تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ امیدہے جج صاحبان قانون کی پاسداری اور قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔اسلم غوری نے یہ بھی کہاکہ عمران نیازی چورڈکلیئرہونے کیساتھ ساتھ صادق امین بھی نہیں رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں