مری اور کھیتران قبائل کے مابین تصادم کا خدشہ ہے، انتظامیہ روکنے کیلئے کردار ادا کریں، جہانگیر مری
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان مری اتحاد کے جنرل سیکرٹری میرجہانگیر مری نے کوئٹہ میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہلو سے ہزار وں کے قریب مری قبیلے کےافراد نکل رہے ہیں ، مری اور کھیتران قبائل کے مابین تصادم کا خدشہ ہے ، انھوں نے کہا کہ میری انتظامیہ ، آجی اور کورکمانڈرسے درخواست ہے کہ دونو ں قبائل کے مابین خیرسگالی کا کردار ادا کریں یا وہاں فورس بھیج دیں تاکہ کوئی جنگ جدل نہ ہو ۔
Load/Hide Comments


