ڈی ایچ او سوراب کی پوسٹ پر خلاف ضابطہ تعیناتی منسوخ کی جائے، ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر
کوئٹہ (این این آئی) ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ ڈی ایچ اوسوراب کی پوسٹ پر نان کیڈر ڈاکٹر کو تعینات کرنا سروسز ٹربیونل کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے محکمہ صحت ایسے اقدامات سے گریز کرے جن سے قوانین کی خلاف ورزی ہوسروسز ٹریبیونل سے اس حوالے سے رجوع کیا جائے گا۔یہاںجاری ہونے والے ایک بیان میں مرکزی ترجمان نے کہاکہ کورٹ کے فیصلے کے بعد آٹھ دفعہ خلاف ورزی کی گئی ہے محکمہ صحت فوری طور پر ایسے تمام احکامات کو منسوخ کرے جو سروسز ٹربیونل اور قوانین کے خلاف کئے گئے ہیں اگر محکمہ صحت نے احکامات منسوخ نہیں کئے تو سخت ترین اقدامات پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
Load/Hide Comments


