گواد میں لائبریریوں کیلئے 14 کروڑ روپے مختص، نئے گرلز کالج تعمیر کیے جائیں گے، حمل کلمتی
گوادر : ضلع بھر میں لائبریریوں کے لئے 14کروڑ روپے مختص کئے ہیں، پشکان ،کلدان، سربندن ،اور دشت کے علاقوں میں گرلز کالج تعمیر کئے جائیں گے، گوادر یونیورسٹی کے نئے عمارت کے لئے فنڈز منظور ہوگئے ہیں، ضلع میں تعلیمی اداروں کے بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں آر سی ڈی سی کونسل گوادر کے زیر اہتمام آٹھواں علمی و ادبی اور کتابوں کے میلہ کے شاندار افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں تعلیمی اداروں کے بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا جبکہ طلباءوطالبات کو چاہئے کہ اپنی تمام تر توجہ اصول تعلیم پر مرکوز کریں اور آنے والے چیلنجرز کا مقابلہ کے لئے تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ اس سال پورے ضلع میں لائبریری کے 14کروڑ روپے رکھے ہےں اور یونیورسٹی کی نئے عمارت کے لئے فنڈز منظور ہوگئے ہیں۔دریں اثنا ءانہوں نے کہاکہ پشکان ،کلدان، سربندن ،اور دشت کے علاقوں میں گرلز کالج تعمیر کئے جائےں گے ۔اس موقع پر گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی، سابق ڈائریکٹر ثقافت بلوچستان عبداللہ بلوچ،دانشوار ڈاکٹر فاطمہ حسن، سیف پاکستان کے محمد تسیم، سابق سینیٹر مصطفیٰ کوکھر، ڈاکٹر بدل خان ودیگر بھی موجود تھے۔


