این اے 265 کوئٹہ II کا ضمنی انتخاب، امیدواروں کو نشانات الاٹ کردیے گئے
کوئٹہ (این این آئی) صوبائی الیکشن الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کوئٹہ IIمیں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردئےے ۔ جمعرات کو حلقہ این اے 265کے ضمنی انتخاب کے ریٹرننگ آفیسر سید نذیر احمد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 18امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردئےے گئے ہیں۔ پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے امیدوار محمود خان اچکزئی کو درخت، پی ٹی آئی کے قاسم خان سوری کو بلا، رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے کو گل لالہ، بی این پی کے امیدوار محمد جمال کو کلہاڑی ، جمعیت علماءاسلام نظریاتی کے قاری مہر اللہ کو تختی ، بی اے پی کے امیدوار حاجی فوجان کو گائے ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے محمد رضا کو چاند، نیشنل پارٹی کے محمد رمضان کو آری ، پاکستان راہ حق پارٹی کے شکیل احمد کو استری ، کسان اتحاد کے سید محمد شاہ میر ہاشمی کو بالٹی ، پاکستان تحریک لبیک کے وزیر احمد نورانی کو کرین، آزاد امیدواروں دانش حسین کو بکری ، مقبول احمد کو خروگوش،طالب حسین کو ٹیلی وژن، عبدالناصر کو مٹکا، نازیہ اسلم کو ٹیلی فون،ولی محمد کو سلائی میشن کے انتخابی نشانات الاٹ کردئےے گئے ۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے 265میں ضمنی انتخاب 16مارچ کو ہونے جارہا ہے ۔


