کوہلو میں سانحہ بارکھان پر شٹر بند اور احتجاجی ریلی، مظاہرین کا صوبائی وزیر کیخلاف مقدمے کا مطالبہ

کوہلو (آئی این پی) سانحہ بارکھان کیخلاف کوہلو میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال، ختم نبوت چوک پر احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین نے واقعہ کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اطلاعات کے مطابق سانحہ بارکھان کے خلاف کوہلو میں احتجاجی مظاہرین نے ختم نبوت چوک پر شاہراہ بلاک کرکے احتجاج کیا اور شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ صوبائی حکومت امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، انتظامیہ عوام کو جان و مال کا تحفظ دینے سے قاصر ہے ، انہوںنے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی ایف آئی آر صوبائی و زیر کیخلاف درج کی جائے ۔ اس موقع پر انہوں نے صوبائی وزیر کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں