بلوچستان میں خواتین اور بچوں کے قتل و اغوا کیخلاف بی این پی کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ ہفتے کو ہوگا

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی اراکین وفاقی وزراءسینیٹرز ایم این اے صوبائی اسمبلی کے اراکین اور مرکزی کابینہ کے اراکین بلوچستان میں رونما ہونے والے غیر انسانی واقعات بلوچ خواتین معصوم بچوں کی جبر گمشدگیوں اغواءنما گرفتاریوں کیخلاف آج بروز ہفتہ 25فروری 2023کو صبح 9;00بجے کو پریس کلب کوئٹہ کے سامنے ایک روزہ اعلامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیا جائیگا،پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری نے بی این پی کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکرٹریز ،ڈپٹی سیکرٹریز، ضلعی کونسلران اور پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج کی علامتی بھوک ہڑتال کے مقررہ وقت پر اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں