تربت ایف سی آپریشن میں ہلاک8 افراد کی شناخت ہوگئی
تربت(نمائندہ انتخاب ) ایف سی کے آپریشن میں ہلاک افراد کی شناخت، لاشیں ٹیچنگ ہسپتال تربت سے لواحقین کے حوالے کردی گئیں، گزشتہ روز ایف سی کے آپریشن میں تحصیل دشت کے علاقہ مزن بند کے پہاڑی سلسلے میں ہلاک آٹھوں افراد کو ان کے قریبی رشتہ داروں نے شناخت کیا جس کے بعد ان کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں، پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایف سی نے آٹھ لاشیں لیویز فورس کے حوالے کی تھیں جنہیں شناخت کی خاطر ٹیچنگ ہسپتال تربت کے سردخانہ میں رکھا گیا، لاشوں کی شناخت محمد کریم ولد شے محمد ساکنان گوبرد مند ، منظور ولد شفیع محمد سکنہ مند بلوچ آباد، گزّہ ولد محمد صالح سکنہ گوک مند ، جلال ولد حسین سکنہ تلمب مند، طالب ولد یاسین سکنہ مند، آصف ولد ہیبتان سکنہ درچکو بل نگور، مولابخش ولد کریم بخش سکنہ درچکو بل نگور کے نام سے کیا گیا ۔
Load/Hide Comments


