طور خم بارڈر 6روز بعد کارگو گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا، دو طرفہ تجارات کو 270 ملین روپے کا نقصان
پشاور (صباح نیوز) طور خم بارڈر کو 6 روز بعد کارگو گاڑیوں کے لئے کھول دیا گیا۔بارڈر کلئیرنس حکام کے مطابق سرحدی گزرگاہ پر دو طرفہ تجارت کی معطلی سے ملکی خزانے کو ٹیکس کی مد میں 270ملین روپے کا نقصان پہنچا،سکیورٹی حکام نے کہا کہ سرحدی گزرگاہ بند ہونے سے ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔یاد رہے کہ افغان سیکورٹی اہلکاروں نے 6 روز قبل سرحدی گزرگاہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا تھا۔
Load/Hide Comments


