بھارت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مداح کو سرعام معافی مانگنے پر مجبورکردیا گیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کے شہرگوا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے والے دکاندار کو سرعام گھٹنوں کے بل بیٹھ کر معافی مانگنی پڑ گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریول وی لاگر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی، جس کے کیپشن میں درج تھا کہ ’یہ دیکھیں گوا میں بھارتی کس طرح پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں‘۔ ویڈیو میں وی لاگر نے گوا کے چالنگوٹ بازار کے ایک ہوٹل کے مالک سے گفتگو کی تھی۔ وی لاگر نے ہوٹل کے ٹی وی پر میچ ہوتا دیکھ کر مسلمان دکاندار سے سوال کیا کہ وہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں کس کو سپورٹ کر رہے ہیں؟ جس کے جواب میں ہوٹل کے مالک نے کہا تھا کہ پاکستان کو ،کیوں کہ یہ مسلمانوں کا علاقہ ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتیوں نے دکاندار کے ہوٹل پر دھاوا بول دیا، اس کے بعد دکاندار کو سرعام معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ وائرل ویڈیو میں دکاندار کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی انتہاپسندوں نے دکاندار کو ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے بھی لگانے پر مجبور کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں