ماشکیل،لیویز کی فائرنگ سے 3 افغان شہری زخمی
نوکنڈی:ڈک سے ماشکیل جانے والی مسافر گاڑی پر نوکنڈی کے قریب لیویز فورس کی فائرنگ فائرنگ کی زد میں آکر ڈرائیور فخر الدین برہانزئی اور سیف اللہ برہانزئی سمیت دو افغان باشندے شدید زخمی ہوگئےمقامی ذرائع کےمطابق زخمی مسافروں کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں بارہ سالہ لڑکی کی انگلی کٹ گئی جبکہ زخمیوں کو دالبندین ریفر کردیا گیا ہے اورعوامی حلقوں کا لیویز فورس کی جانب سے ڈرائیور اور مسافروں پرفائرنگ کی مذمت کیاگیا اور چیف سیکرٹری بلوچستان اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کیاگیا۔
Load/Hide Comments


