کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، ایک زخمی، گھریلو پریشانی پر نوجوان کی خودکشی
کوئٹہ : مسجد روڈ کوئٹہ میں جامع مسجد کے سامنے مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ہولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص نصیب آللہ ولد نیک محمد قوم طور ناصر جانبحق جبکہ احمد ولد عبدالحمید قوم یوسفزئی زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔ علاوہ ازیں رباط کے علاقے میں نوجوان نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی.پولیس ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت بخت محمد ولد محءالدین قوم زہری کے نام سے ہوگئی۔لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔خودکشی کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


