خضدار، ٹریفک حادثے میں ایک شخص زخمی

خضدار (نمائندہ خصوصی) لیویز چیک پوسٹ چککو کے مقام پر ٹریفک حادثہ۔موٹرسائیکل سوار شدیدزخمی تفصیلات کے مطابق باغبانہ ایریا چککو کے مقام پرٹوڈی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار حافظ عبیداللہ ولد لطف اللہ قوم محمد حسنی شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر1122باغبانہ کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل فرسٹ رسپانس ٹیم فوری جائیوقوع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ریسکیو کرکے باغبانہ ایمرجنسی سینٹر میں ابتدائی طبی امداد دیکر ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں