کوئٹہ،دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،18 گرانفروش گرفتار، 5دکانیں سیل

کوئٹہ (مونیٹرنگ ڈیسک)ڈیری فارمز مالکان اور ملک شاپ ایسوسی ایشن کو خود ساختہ نرخ نامہ مقرر کرنیکی اجازت نہیں دینگے۔اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو اسسٹنٹ کمشنر کچلاک ارسلان چودھری کی قیادت میں اسپیشل مجسٹریٹ مسعود بگٹی اور دیگر عملے نے سیٹلائٹ ٹاون سبزل روڈ رئیسانی روڈ اور ارباب کرم خان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 18 دکاندار گرفتار کرکے 5 دکانیں سیل کردیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کا کہنا تھا کہ ڈیری فارمرز مالکان اور ملک شاپ ایسوسی ایشن کو از خود نرخنامہ مقرر کرنیکا کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ ہی ان کو من مانی کی اجازت دینگے ان کا کہنا تھا کہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں