قدوس بزنجو کا نوٹس، احتجاج کے دوران زخمی کانسٹیبل کو آغا خان ہسپتال منتقل کرنیکی ہدایت
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ خبر کا نوٹس لے لیا ہے ۔۔وزیراعلیٰ نے 18 جون 2021 کو بلوچستان اسمبلی میں احتجاج کے دوران زخمی کانسٹیبل کو مزید علاج کے لئے آغا خان اسپتال کراچی بھجوانے کی ہدایت کر دی اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے آغا خان اسپتال کو زخمی پولیس کانسٹیبل محمد نذیر کو علاج کی فراہمی کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی کانسٹیبل کو جلد آغا خان اسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


