کوئٹہ،خواجہ سراوں کے رات 12 کے بعد گھر سے نکلنے پر پابندی
کوئٹہ(مونیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں خواجہ سراوں کے رات 12 بجے کے بعد گھر سے نکلنے پر پابندی لگادی گئی۔کوئٹہ کے سول لائن تھانے کے ایس ایچ او نے تھانے کی حدود میں خواجہ سراوں پر رات 12 بجے کے بعد گھر سے نکلنے پر پابندی لگادی۔ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پر خواجہ سرا رات بھر پھرتے نظر اتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب سے رات 12 بجے کے بعد باہر پھرنے والے خواجہ سراوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


