ملک اس وقت الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا، صفدر

وزیرآباد :”مسلم لیگ ن کے رہنماءکیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی ابتری کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی سابق حکومت ہے، ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا ،گزشتہ حکومت نے جو کیا اگر شہباز شریف نہ آتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا ،ملک کو بحران سے نکال لائے ہیں ،موجودہ حکومت کی حکمت عملی ہے کہ اپنا سب کچھ لٹا دو لیکن ملک بچانا ہے ،ہم نے اپنی سیاست کو داو پر لگا کر ملک بچایا ہے ۔تفصیل کے مطابق کیپٹن(ر) صفدر گزشتہ روز وزیرآباد پہنچے جہاں اہوں نے تحریک پاکستان کے راہنما معروف مذہبی اسکالر مولانا عبدالغفور ہزاروی کے عرس میں شرکت انہوں نے مولانا عبدالغفور ہزاروی اور مولانا عبدالشکور ہزاروی کے مزار پر حاضری دی ۔ مزار کے احاطہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اگر وقت ملا تو معاشی حالات بہتر ہونگے ان شائ اللہ بہتری آئے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا ہمیں گھر کو مضبوط کرنے کے لیے گھر کے باپ کو واپس لانا پڑے گا پہلے سپریم کورٹ اس فیصلے کو عزت دلوائے جب نواز شریف کو ملک بلایا گیا تھا لیکن انہیں واپس جدہ بھیج دیا گیا ۔ایک پاکستانی شہری وطن واپس آتا ہے دوسرے روز اسے پرویز مشرف جدہ بھیج دیتا ہے کیوں ؟ماضی میں جسٹس منیر نے غلط فیصلہ دیا اور اس فیصلے کی وجہ سے ہم بنگلہ دیش بنا بیٹھے سیاستدانوں کو کام کرنے دیا جائے سیاستدانوں کو معلوم ہے کہ کب الیکشن کروانا ہے آپ کہتے ہیں کہ آئین میں الیکشن کروانے میں 90 دن کی پابندی ہے درست لیکن آئین میں آرٹیکل 6 بھی ہے جسٹس وقار نے لگایا آپ نے اڑا دیا میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا بھی تو نیچے لے کے جانا چاہیے یوتھ ونگ کی قیادت میں نے رضاکارانہ چھوڑی اگر الیکشن اتنا ضروری تھا تو انہوں نے استعفے کیوں دیئے اسمبلیاں کیوں توڑیں 2018 کا الیکشن چوری نہ ہوتا تو آج نواز شریف وزیر اعظم ہوتے ابھی الیکشن نہیں ہونگے ہمارے اعمال اچھے ہونگے تو اچھے لوگ آئیں گے انہوں نے مزید کہا کہ مولانا عبدالغفور ہزاروی کے عرس میں حاضری کے لیے آیا ہوں میرے تایا مولانا غلام جیلانی مولانا عبدالغفور ہزاروی کے شاگرد تھے اور مولانا عبدالشکور ہزاروی میرے تایا مولانا غلام جیلانی کے شاگرد تھے یوں یہاں اس احاطہ میں میرے تایا کے ایک استاد اور ایک شاگرد دفن ہیں دونوں باپ بیٹوں مولانا عبدالغفور ہزاروی اور مولانا عبدالشکور ہزاروی کی فاتحہ خوانی کے لیے آیا ہوں میری بیٹی کا نکاح وزیرآباد کے عاشق رسول مولانا عبدالغفور ہزاروی کے مرید حافظ مشتاق کوکب نے مدینہ میں پڑھایا اور میں نے بچپن یہاں وزیرآباد میں گذارا ہے اس شہر سے میرا خاص تعلق اور رشتہ ہے جو نسلوں پر محیط ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں