لسبیلہ یونیورسٹی میں چوتھا کانوکیشن، سیکڑوں طلبہ و طالبات میں ڈگریاں، 44 کو گولڈ میڈل تقسیم
حب : لسبیلہ یونیورسٹی میں چوتھا کانوکیشن کی تقریب کا اہتمام ،پانچ سو سے زائد طلباءو طالبات میں ڈگریاں اور 44 طلبا وطالبات میں گولڈ میڈل تقسیم کئے گئے ۔تقریب کے مہمان خاص وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر تھے ،رکن قومی اسمبلی لسبیلہ و گوادر محمد اسلم بھوتانی،سینیٹر دھنیش کمار پلیانی،سابق صوبائی وزیر پرنس احمد علی بلوچ نے کانوکیشن کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کئے گئے تھے آنے والے مہمانوں کا شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا اور وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر،وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی ڈاکٹر دوست محمد بلوچ،سابق وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ نے طلباءو طالبات میں ڈگریاں اور گولڈ میڈل تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابرہ،سینیٹر دھنیش کمار پلیانی،وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی ڈاکٹر دوست محمد بلوچ،پرو وی سی لسبیلہ یونیورسٹی جلال فیض بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لسبیلہ یونیورسٹی میں یہ چوتھی کانوکیشن کا اہتمام کیا گیا ہے اور تقریباّ 13 سو طلباءو طالبات فارغ ہوئے ہیں اور تقریب میں پانچ سو سے زائد طلباءو طالبات میں ڈگریاں و گولڈ میڈل تقسیم کیئے گئے ہیں جو کہ لسبیلہ یونیورسٹی کا عظیم کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی دن دگنی رات چگنی ترقی کررہی ہے اور مختصر عرصے میں لسبیلہ یونیورسٹی نے ایک بہتر مقام بنا لیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈگریاں ہولڈرز طلباءیونیورسٹی سے فارغ ہوئے لیکن ان کی اصل آزمائشی و کامیاب زندگی کا آغاز ہونے والا ہے اور انشاءاللہ ہمیں امید ہے کہ وہ اب آگے اپنی زندگی میں کامیابی لائیں گے اور اچھے مقام پر پہنچ کر لسبیلہ یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ طلباءو طالبات کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں۔نے مستقبل کے ہونہاروں کو علم کی راہ پر گامزن کیا اور آج انہیں یہ خوشی کا مقام دیکھنا نصیب ہوا انہوں نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی مزید بھی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور اس دوران ڈیرہ مراد جمالی۔وڈھ کیمپس کے طلباءمیں بھی ڈگریاں تقسیم کی گئی اور تقریب میں رکن قومی اسمبلی لسبیلہ و گوادر محمد اسلم بھوتانی،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی،ایس ایس پی لسبیلہ اسرار احمد عمرانی،سردار غلام فاروق شیخ،سردار مجید جاموٹ،سردار اختر انگاریہ،سردار عبدالرشید پھورائی،سردار رسول بخش برہ ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


