تین ماہ بعداٹلی کا مشہور پیسا ٹاور سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

روم:اٹلی کا مشہور پیسا ٹاور، کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے کے تین ماہ بعد ایک بار پھر سیاحوں کے لیے کھل گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سب سے پہلے آنے والے سیاحوں میں 10 سالہ میٹلڈے اور ان کے والد شامل تھے جنھوں نے 280 سیڑھیاں چھڑ کر ٹاور کا دورہ کیا۔کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ملک اٹلی میں اب آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن اقدامات میں نرمی کی جا رہی ہے اور سیاحتی مقامات کو کھولا جا رہا ہے۔پیسا ٹاور پر ایک وقت میں سیاحوں کی تعداد کو 15 افراد تک محدود کیا جارہا ہے۔کورونا وائرس سے قبل اس ٹاور اور آس پاس کے مقامات کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی سالانہ تعداد تقریباً پانچ ملین تک ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں