نئی دہلی میں جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس میں بھارت پر شدید تنقید، بغیر نتیجہ ختم

نئی دہلی (آئی این پی) مودی سرکار کے تمام جھوٹے پروپیگنڈے اور دعوﺅں کے باوجود نئی دہلی میں منعقد ہونے والا جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس بری طرح ناکام ہوگیا، بھارت کو عالمی سطح پر ایک اورشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، ، مودی سرکار کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود جی 20وزرائے خارجہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری نہ ہوسکا۔ اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جی 20 اجلاس کو اپنی تشہیر کے لیے استعمال کرنا چاہا تاہم امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کے سرد مہر رویے کے باعث انہیں ناکامی ہوئی،اجلاس میں شریک متعدد وزرائے خارجہ نے نئی دہلی میں بیٹھ کر روس اور یوکرین جنگ کے معاملے پر دہری پالیسی اپنانے والے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اجلاس میں روس، امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں