انٹرپول اور ایف آئی اے کی مدد سے خطرناک اشتہاری قاتل متحدہ عرب امارات سے گرفتار
لاہور : پنجاب پولیس، انٹر پول اور دیگر اداروں کے اشتراک سے بیرون ملک فرار خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے ، انٹرپول اور ایف آئی اے کی مدد سے خطرناک اشتہاری قاتل عمر شہزاد متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا گیا ۔ اشتہاری عمر شہزاد 2018میں سیالکوٹ میں قتل کی بہیمانہ واردات کے بعد بیرون ملک بھاگ گیا تھا۔ ایف آئی اے نے مذکورہ اشتہاری کولاہور ائیر پورٹ پر سیالکوٹ پولیس کے حوالے کردیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے پاسپورٹس منسوخ کروا کر ایف آئی اے اور انٹر پول کے تعاون سے انہیں واپس لایاجا رہا ہے۔آئی جی پنجاب نے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے پاسپورٹس منسوخ کرانے کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی ۔
Load/Hide Comments