آئی جی بلوچستان پولیس کا سلوگن ہے کہ بلوچوں کو عزت دو، ڈی آئی جی مکران ڈویژن
پنجگور (انتخاب نیوز) ڈی آئی جی مکران مسرور عالم کلاچی کا دورہ پنجگور ایس پی آفس پنجگور میں عمائدین شہر اورسیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقات امن وامان اور پولیس کارکردگی پر گفتگو ڈی آئی جی مکران نے پولیس افسران کے ساتھ بھی اجلاس کیا اس موقعے پر ایس پی عنایت اللہ بنگلزئی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ڈی آئی جی پولیس مکران سے ملاقات کرنے والوں میں بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سیکرٹری نوراحمد بلوچ، ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ، بی این پی مینگل کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر نذیر احمد بلوچ، بی این پی مینگل کے عبیداللہ بلوچ، مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر اور آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین اشرف ساگر، ضلعی صدر صبیر احمد، پیپلز پارٹی مکران کے جنرل سیکرٹری آغا شاہ حسین، کریم جان، جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ، جے یو آئی کے رہنما حاجی محمد یاسین زہری، بی این پی عوامی کے میر سلیمان سدوزئی اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔ ڈی آئی جی مکران مسرورعالم کلاچی نے کہا کہ پنجگور دورے کا مقصدِ پولیس سے متعلق مسائل جاننے کے لیے کررہا ہوں، تاکہ عوام کی آرا، تجاویز لیکر پولیس کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے لیے جنگ ہم سب کی مشترکہ جنگ ہے، اس سے پوری نسل تباہ ہو جاتی اور یہ جرائم کی بھی اصل جڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی بلوچستان کی یہ خواہش اور کوشش ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار ہوں اور اس مقصد کے لیے وہ عملی قدم بھی اٹھا چکے ہیں، وہ صوبے کے عوام اور پولیس کے درمیان ایک ایسا دوستانہ ماحول استوار کرنا چاہتے ہیں جو باہمی احترام اور یقین اور بھروسہ کی بنیاد پر استوار رہے انہوں نے کہا کہ آئی جی بلوچستان کی واضح ہدایت ہے کہ بلوچستان والوں کو عزت دو یہ ایک قبائلی معاشرہ ہے یہاں ہم ایک دوسرے کا احترام کرکے چیزوں کو ٹھیک بناسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرہ قانون کا احترام کرنے سے بہتری کی جانب جاتا ہے پولیس کا کام قانون پر عمل درآمد کرکے امن وامان کو ٹھیک کرنا ہوتا ہے جب عوام پولیس کے ساتھ ملکر برائیوں کی نشاندہی کریں گے تو پولیس کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مزید مدد ملے گی۔ انہوں نے عمائدین کی نشاندہی پر پولیس کے ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ وہ گرمکان اور دیگر علاقوں میں منشیات کے اڈوں کے اڈوں کے خلاف فی الفور کارروائی کریں شہر میں منشیات کے اڈوں کی موجودگی کو تشویشناک قرار دیا انہوں نے کہا کہ شہر میں پولیس اور لیویز مشترکہ گشت کے لیے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کروں گا لیویز بھی امن وامان پر کام کررہی ہے پولیس کا کام بھی شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہتر بناکر عوام کے جان ومال کا تحفظ ہے اگر دونوں فورسز ملکر مشترکہ کام کرینگے تو اس سے حالت مذید بہتری کی طرف جائیں گے انہوں نے اس تاثر بھی رد کردیا کہ پولیس محکمہ میں مداخلت ہوتی ہے ڈی جی آئی نے کہا کہ پولیس ایک خودمختار ادارہ ہے وہ جو کام کرتی ہے قانون اور آئین کے مطابق کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسورس کا مسلہ پورے ملک کا ہے جتنا موجود اور دستیاب ہے اس میں رہ کام چلانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی بلوچستان پولیس کا سلوگن ہے کہ بلوچوں کو عزت دو اصل تبدیلی رویوں سے ممکن ہوتی ہے پولیس عوام کا محافظ ہونے کے ساتھ ایک مدد گار فورس بھی ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ امن وامان کے ساتھ ساتھ لوگوں کی عزت نفس کو بھی بحال رکھا جائے اور پولیس کے جوانوں کو واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ اچھا برتاﺅ کرکے پولیس اور عوام کے درمیان رشتوں کو مذید مظبوط بنایا جائے تاکہ مشکلات میں گرے ہوئے عوام کو اس بات کا احساس دلایا جائے کہ پولیس بطور ایک محافظ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


