پنجاب میں پشتون بلوچ طلبا کو ہراساں کرنا شرمناک عمل ہے، نیشنل اسٹودنٹس موومنٹ

کوئٹہ (آن لائن) پنجاب میں پشتون بلوچ طلبا کو ہراساں کرنا انتہاہی شرمناک عمل ہے، نیشنل اسٹودنٹس موومنٹ کے صوبائی آرگنائزر نصیر خان اچکزئی اور صوبائی کمیٹی ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آئے روز پنجاب میں پشتون بلوچ طلبا کو ہراساں کرنا اور ان پہ تعلیم کے دروازے بند کرنا نہایت شرمناک عمل ہیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے کہ ایک اعلی درجے کی جی آئی ٹی تشکیل دی جائے جو اس واقع کی شفاف انکوائری کرے، انہوں نے مزید کہا کے پشتون اور بلوچ طلبا تعلیم کے حصول کے لئے وہاں کا رخ کرتے ہیں لیکن معمولی واقع کے تناظر میں 3-MPO کے تحت 30 دن کے لئے غریب طلبا کو جیل بیجنا تعلیم دشمن اقدام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں