ادارے آئینی حدود میں رہیں، عمران خان آرمی چیف سمیت کسی سے بھی مل سکتے ہیں، غفور حیدری
قلات (این این آئی) جمعیت علما ءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ ملک میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرناالیکشن کمیشن کا کام ہے اور آئین کے مطابق پارلیمنٹ سب سے سپریم ہے انتخابات کا علان الیکشن کمیشن کا آئینی اختیار ہے چاہے دو صوبوں کا علان کرے یا ملک بھر میں عام انتخابات کا جمعیت علماءاسلام نے 18 اکتوبر کے انتخابات کو تسلیم نہیں کیا۔عمران خان آرمی چیف سمیت کسی سے بھی مل سکتے ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیںہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں قلات میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ ملک میں جومہنگائی اور ڈالر کی اونچی اڑان ہے یہ عمران حکومت کی غلط پالیسیوں کاتسلسل ہے۔ملک میں الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کاکام ہے معزز عدالت کی جانب سے دو صوبوں میں انتخابات کی تاریخ کو قانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں عمران اگر جنرل عاصم منیر سے ملناچاہتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں مسئلہ اس وقت پیداہوتاہے کہ جب ادارے ایک دوسرے کے کام میں مداخلت کریں۔ عمران نے 2018سے اب تک فوج اور سیاست دانوں کے بارے میں جوزبان اختیار کی وہ ناقابل برداشت ہے پاک فوج کے خلاف کوئی بھی بات برداشت نہیں کی جائےگی انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے آئنی حدود میں رہ کر اپنا کام کرے دوسرے ادارے کی کام مداخلت سے اجتناب کرے انہوں نے کہ عمران نیازی اپنے تقریباً چار سالہ حکومت میں ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اب معیشت کو بہتر ہونے میں وقت لگے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی آج بھی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہوکر حکومت میں آنا چاہتی ہے لیکن اب کی بار ان کی یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا جائےگا۔


