پنجگور انٹرنیٹ کی بندش، آن لائن ایجوکیشن، کلاسوں و مطالعاتی سرگرمیاں شدید متاثر

پنجگور (آن لائن) پنجگور انٹرنیٹ کی بندش سے سینکڑوں اسکولوں کی تعلیم و آن لائن ایجوکیشن، کلاسوں و مطالعاتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں ہیں اسٹوڈنٹس اسکولوں کا چکر لگا کر واپس مایوس لوٹ جاتے ہیں گھروں بازاروں میں پی ٹی سی ایل کا ڈی ایس ایل ڈسکنکٹ ہے ہم جائیں تو جائیں کہاں، اسٹوڈنٹس و انکے والدین کاروباری شخصیت کی یقین دہانی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف ادارے انٹرنیٹ کو بند کرنے کے جواز پیدا کررہے ہیں دوسری جانب مسلح افراد سسٹم کو جلارہے ہیں دنوں کے درمیان مختلف موقف سے نقصان پنجگور کے کاروبار حضرات و ایجوکیشن کو دونوں طرف سے مل رہا ہے۔ واضح رہے پنجگور میں گزشتہ ایک ماہ ہونے کے قریب ہے تین پی ٹی سی ایل ایکسچینج متاثر ہیں تا حال بحال نہ ہوسکے ہیں اس جدید دور میں بلوچستان کے سب سے بڑے آبادی و کاروبار سے شمار ہونے والا ضلع پنجگور کے 80 فیصد عوام انٹرنیٹ سے محروم ہیں کسی بھی ادارے کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی ہے ایک سال کے قریب ہے کہ اداروں نے مختلف موبائل فون کمپنیوں کے ڈیٹا تھری جی فور جی بند کردی گئی ہے اور گزشتہ ماہ فروری میں پنجگور کو پی ٹی سی سے منسلک ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سگنلز دینے والے ریپیٹر سنٹر کو تربت و پنجگور کے درمیان نامعلوم شخص کے جلانے سے پنجگور میونسپل کارپوریشن خدابادان چتکان کے مضافات دزناپ عیسیٰ بونستان دازی وشبود گرمکان سراوان خدابادان تسپ ڈمب و کئی چھوٹے بڑے یوسیز میونسپلز کمیٹیاں انٹرنیٹ سے محروم ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی ذمہ دار نے سسٹم کو مرمت و بحالی کرنے کی زحمت تک نہیں کی محکمہ پی ٹی سی ایل کو پورے پنجگور میں نئے سروے نئے کنکشن لگانے کیلئے 12 کروڑ روپے ملے ہیں جو کہ پنجگور کو موصول ہوچکے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ و ادارے کی ملی بھگت سے استعمال نہیں ہورہے ہیں جس کے نقصان کا اثرات پنجگور کے تعلیم کاروبار پر اثر انداز ہورہے ہیں، اہلیان پنجگور کے کاروباری شخصیت و اسٹوڈنٹس نے کل شہر بھر میں احتجاج و ڈپٹی کمشنر پنجگور محکمہ پی ٹی سی ایل کے دفتر کے سامنے دھرنے دینے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اگر پنجگور میں تھری جی فور جی و ڈی ایس ایل بحال نہ ہوئی تو محکمہ پی ٹی سی ایل کے دفتر و مختلف موبائل فون کمپنیوں کے فرنچائز کے دفتر کو احتجاجا تالا لگا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں