بولان میں تخریب کاری قابل مذمت ہے، سندھ کے عوام اہل بلوچستان کیساتھ ہیں، مراد علی شاہ

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ، بولان بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ کر کے بولان میں تخریب کاری کے واقعے کی مذمت کر تے ہوئے جاں بحق ہونیوالوں کے خاندانوں، صوبے کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سندھ کے عوام بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیرا علیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ سندھ سے اظہار یکجہتی و ہمدردی پر تشکر کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں وزراءاعلیٰ نے تخریب کارییے خلاف ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ پوری قوم تخریب کاری کی جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،قوم جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں