اداروں پر بے بنیاد الزامات، شہری کی درخواست پر کوئٹہ میں عمران خان کیخلاف مقدمہ درج
کوئٹہ (انتخاب نیوز) عمران خان کی ریاستی اداروں کیخلاف تقاریر اور بیانات کے خلاف کوئٹہ میں بجلی روڈ تھانے میں مقدمہ درج۔ کوئٹہ کے رہائشی نے بجلی روڈ تھانے میں درج مقدمے میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کیخلاف بے بنیاد الزامات لگائے جس سے ملک اور اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ درخواست گزار نے ملزم کیخلاف کارروائی کی استدعا کی۔
Load/Hide Comments


