ایل سلواڈور سمندری طوفان امانڈا سے 7 افراد ہلاک

ایل سلواڈور :وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور سمندری طوفان امانڈا کے باعث شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایل سلواڈور کی وزیر داخلہ ماریو ڈیوران نے بتایا کہ سمندری طوفان امانڈا کے باعث ملک میں شدید بارشوں، دریاﺅں اور شہروں میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کا سامنا ہے جس کے باعث لوگوں کو حکومت کی مدد درکار ہے جس میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ملک شہری تحفظ کے حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں گھر کی چھت گرنے سے 8 سالہ بچہ، گھر کی دیوار گرنے اور سیلابی پانی میں بہہنے والے 2 افراد بھی شامل ہیں۔ امریکہ کے سمندری طوفان کے قومی مرکز این ایچ سی نے بتایا کہ سمندری طوفان امانڈا سے روانڈا، جنوبی میکسیکو میں آئندہ کئی روز تک شدید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ جاری رہے گا۔ این ایچ سی نے بتایا کہ امانڈا طوفان کے باعث آندھی اور جھکڑ کے ساتھ ہوا کا تناسب40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے رہا جس میں بہت جلد کمی آنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں