جامعہ پنجاب میں ہندو برادری کو ہولی منانے سے روکنا منفی عمل ہے، نیشنل پارٹی
کراچی (انتخاب نیوز) ہندو برادری کو خوبصورت رنگوں و خوشیوں کا حسین تہوار ہولی مبارک ہو۔ گزشتہ دونوں پنجاب یونیورسٹی میں ہندو برادری کو ہولی منانے سے روکنا اور تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی منفی عمل ہے جو مکمل طور پر قابل مذمت ہے۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے جاری بیان میں ہندو برداری کو خوبصورت رنگوں و خوشیوں کے حسین تہوار ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مذہب میں مذہبی تہوار امن پیار ومحبت لیکر آتا ہے۔اس لیے ہر ایک کو اپنے مذہبی تہوار کو منانے کا بھرپور حق حاصل ہے گزشتہ دونوں پنجاب یونیورسٹی میں ہندو برادری کو ہولی منانے سے روکنا اور تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی منفی عمل ہے جو مکمل طور پر قابل مذمت ہے۔ ہولی اپنے خوبصورت رنگوں میں رنگ کر امن محبت اور خوشیاں بانٹنے کا درس دیتا ہے۔ہولی کا تہوار زندگی میں گل ملنے کو اجاگر کرتا ہے۔جس سے محبت و پیار خلوص جھلکتی ہے۔ نیشنل پارٹی خوشی کے اس پر مسرت موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتی ہے۔بیان کے مطابق رواداری اور باہمی احترام سے ہی سماج کی تشکیل ہوتی ہے۔ہولی بھی باقی مذہبی تہواروں کی طرع اہم تہوار ہے جو ہندو برادری کےلیے خوشیاں اور خوشحالی لانے کا سبب بنتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہندو برادری کا بلوچستان کی تعمیر وترقی میں اہم کرادر ہے۔اور ان کہ خدمات کو قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ نیشنل پارٹی ہولی کے خوبصورت تہوار کی خوشیوں میں ہندو بھائیوں و بہنوں کے ساتھ ہے۔اور اس دن کے مناسبت سے نیک خواہشات اور تمناو¿ں کا اظہار کرتی ہے۔


