گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دالبندین کی بس سروس بحال کی جائے، بابائے چاغی پینل

دالبندین (آن لائن) بابائے چاغی پینل کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دالبندین کے بس کو تیل کی مد میں فنڈز نہ ملنے پر کالج اتنظامیہ نے بس سروس بند کردی جس کی وجہ سے طالبات کالج جانے کے لیے پریشان ہوکر پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔ دور دارز کے کلیوں سے آنے والی طالبات سخت مشکلات کا سامنا کررہی ہیں اگر یہی رویہ انتظامیہ نے مزید جاری رکھی تو طالبات تعلیم کو خیر باد کہنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک اور سیندھک پروجیکٹ اور جبکہ چیک پوسٹ۔چل گامی چیک پوسٹوں کے ھوتے ہوئے انتظامیہ کالج کی بس کے فیول کا بندوبست نہیں کر سکتا ہے یہاں چیک پوسٹوں کا حوالہ اس لیے دے رہے ہیں کہ اتنی کرپشن کرکے اپنی بینک بیلنس بڑھانے کے ساتھ ساتھ قوم کے معماروں کا بھی سوچ لیں۔ بابائے چاغی پینل عنقریب دیگر پارٹیوں کے ساتھ جلد میٹنگ طلب کرکے ان کے خلاف لائحہ عمل طے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں