وزیراعلیٰ بلوچستان تین روزہ سرکاری دورے پر گوادر پہنچ گئے
کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان تین روزہ سرکاری دورے پر گوادر پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ اپنے دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور معائینہ کرینگے وزیراعلیٰ مقامی ماہی گیروں اور دیگر مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کرینگے وزیراعلیٰ امن و امان اور ترقیاتی امور سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کرینگے صوبائی وزراءمیر ضیاءلانگو عبدالرشید بلوچ اوررکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی اور مختلف صوبائی محکموں کے سیکرٹری بھی گوادر میں موجود ہیں۔
Load/Hide Comments


