زبردستی کا نہیں، اصل نتیجہ چاہتے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمیں زبردستی کا نتیجہ نہیں چاہیے، ہم اصل نتیجہ چاہتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ووٹوں اور یوسیز کے لحاظ سے جماعت اسلامی سب سے زیادہ کامیاب جماعت ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 4سے 5یوسیز ایسی ہیں جس کے ثبوت الیکشن کمیشن کو دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کا سیاسی آلہ کار بنا ہوا ہے جو مسلسل پیپلز پارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہا ہے۔جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرائے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام اور دستور کے مطابق تمام اداروں کو جوابدہ ہے، 11 یوسیز کے انتخابات کا اعلان کیوں نہیں کیا جارہا؟انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ ان 11یوسیز میں انتخابات نہ ہوں، پیپلز پارٹی کو نظر آرہا ہے کہ ان کی شکست یقینی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں