بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے ہر بچے کو اسکول بھیجنا ہوگا، نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ

کوئٹہ :نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام نصیرخان اچکزئی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر تعلیم کے حوالے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے ہر بچے کو تعلیم کے حصول کے لئے سکول میں بھیجانا انتہائی ضروری ہے اور بچوں کو مفت تعلیم کے حصول کو یقینی بناتے ہوئے داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سب کو کردار ادا کرنا چاہئے اسکولوں میں بنیادی سہولیات اور مادری زبان میں تعلیم دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے مادری زبانوں میں اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جاسکیں مادری زبانوں میں تعلیم کا حصول انتہائی ناگزیر ہو چکا ہے اس کے لئے حکومت سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ بلوچستان سے تعلیمی پسماندگی کو دور کرکے پڑھے لکھے بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنایا جاسکے۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہو گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں