چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ سے ملاقات
کوئٹہ : چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے ملاقات، ملک وصوبے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہفتہ کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے گورنر ہاﺅس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملک وصوبے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اورمرکز صوبہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے گورنر بلوچستان کی کامیابی اور سرخروئی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
Load/Hide Comments


