پی پی ایچ آئی قلات کے کنٹریکٹرز کو مستقل اور تنخواہیں بڑھائی جائیں، عارضی ملازمین

قلات(آن لائن) پی پی ایچ آئی ضلع قلات کے کنٹریکٹ ملازمین محمد انور، عبدالمجید، نور حسین، عبدالسلام، عبدالمالک، محمد کریم، عبدالقدیر و دیگر نے مقامی ریسٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہیلتھ میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ ہوئے تھے جبکہ انٹریو 14 مارچ سے ہورہے ہیں مگر ان خالی آسامیوں پر سب سے پہلے مستقلی ہمارا حق ہے کہ ہم کنٹریکٹ ملازمین کو ہماری تجربے اور عرصہ دراز یعنی بارہ سے چودہ سال سے زائد عرصہ سروس کی بنیاد پر ان خالی آسامیوں پر مستقل تعیناتی یقینی بنائی جائے جبکہ دیگر ان بھرتیوں کیلئے نئی آسامیاں پیدا کئے جائے یا انہیں کنٹریکٹ پر بھرتی کی جائے انہوں نے کہا کہ ہم عرصہ دراز سے محکمہ صحت میں کنٹریکٹ پر مہنگائی کے دور میں قلیل تنخواہوں پر بمشکل اپنا گزر بسر کررہے ہیں ہمارے اکثر ملازمین اوور ایج بھی ہورہے ہیں کسی اور محکمے میں ملازمت ملنا مشکل ہورہا ہے انہوں نے گورنر بلوچستان، وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وزیر صحت، سینیٹر پرنس آغا عمر جان احمد زئی، وزیر داخلہ میر ضیا لانگو، سیکرٹری ہیلتھ، ایم این اے سید آغا محمود شاہ، ایم این اے بی بی روبینہ عرفان سمیت اعلی سے اپیل کی ہیکہ حالیہ خالی آسامیوں پر ہمیں مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے جائے اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو ہم قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں