پشتو نخواہ ملی عوامی پارٹی بارکھان کی نومنتخب کابینہ مکمل

لورالائی: پشتو نخواہ ملی عوامی پارٹی بارکھان کی نومنتخب کابینہ مکمل پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے ودیگر قائدین کی بارکھان کلی ببرٹک آمد میرعبداللہ جان کی قیادت میں پارٹی ورکروں نے اپنے مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا۔اس موقع نومنتخب کابینہ کو پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نصراللہ زیرے نے وفاداری کا حلف لیا اور نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔اور نومنتخب کا بینہ سے امید کی کہ وہ پارٹی کو فعال بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔عبداللہ جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے قائد خوشحال خان کی قیادت پرفخر ہے اور وہ ایک بہادر باپ عثمان لالہ کے فرزند ہیں۔انہوں نے کہ کہ وہ جلدہی ضلع بھر میں اپنے یونٹ بنائیں گے تاکہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی بارکھان میں بھی فعال اور مضبوط پارٹی بن کر ابھرے۔انہوں نے پارٹی کے مرکزی صدرنصراللہ زیرے سمیت تمام قائدین اور پارٹی ورکروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں