کینیڈا،ٹرک کی ٹکر سے 2افراد ہلاک ،9زخمی

ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے شہر کیوبک میں ایک ڈرائیور نے راہگیروں پر ٹرک سے 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 38برس کے ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکر لیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 60اور 70کے درمیان تھیں۔ ہسپتال میں داخل دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹرک نے پہلے مشہورمائیکرو بریوری کے باہرفٹ پاتھ پرمتعدد راہگیروں ٹکر ماری پھر تقریبا 500 میٹر دور جا کر دیگر افراد کو بھی کچل ڈالا۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں بچے بھی شامل ہیں تاہم پولیس کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔جون 2021 میں اونٹاریو میں ایک پاکستانی نژاد خاندان پرایک شخص نے اس وقت گاڑی چڑھائی جب وہ وہ چہل قدمی کر رہے تھے۔اس حادثے میں خاندان کے چار افراد جان سے گئے۔2018 میں بھی ایک کینیڈین شہری نے ٹورنٹو میں راہگیروں پر گاڑی چڑھائی تھی جس میں 11 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں