گزشتہ ایک سال سے انٹرنیٹ کی بندش ،پنجگور میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری

پنجگور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجگور میں گزشتہ ایک سال سے نیٹ کی بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاج جاوید چوک سے ڈپٹی کمشنر آفیس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس دوران مظاہرین نے کہا کہ پنجگور میں گزشتہ ایک سال سے موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ سروس بند ہیں لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ پر انحصار کررہے تھے مگر اب ایک ماہ سے وہ بھی بند ھے انہوں نے کہا کہ نیٹ سروس کی بندش سے عام شہری کاروباری حضرات اسٹوڈنٹس صحافی سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ متاثر ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیٹ سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے احتجاج کی کال سول سوسائٹی پنجگور اسٹوڈنٹس نے دی ھے جبکہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پروم کمیٹی اور دیگر نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں