مستونگ لکپاس ٹول پلازہ عملے کی ٹرانسپورٹروں سے بدتمیزی، مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ، شاہراہ احتجاجاً بند
مستونگ (انتخاب نیوز) مستونگ لکپاس ٹول پلازہ پر احتجاج ختم، روڈ بلاک ختم۔ ٹول پلازہ پر اہلکاروں اور عملے کی جانب سے ٹرانسپورٹر رہنما سے بدتمیزی۔ اہلکاروں نے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ندیم شاہ کو بھی زدکوب کیا۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے روڈ بلاک کردیا گیا تھا۔ مشتعل افراد کی ٹول پلازہ پر توڑ پوڑ۔ حکام بالا سے کامیاب مذاکرات روڈ ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا۔ ای ڈی سی ندیم شاہ کے مطابق روڈ بند کرنے پر احتجاج کے دوران موقع پر پہنچا، مسئلہ ختم کرنے کی کوشش پر اہلکار حملہ آور ہوئے، دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پلازہ حکام کے مطابق مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کرکے ٹول پلازہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا یا۔
Load/Hide Comments


