کوئٹہ،ڈی ایس پی وایس ایچ او سول لائن تھانہ کے زیرصدارت ریلوے فائر مین کالونی میں کھلی کچہری کاانعقاد
کوئٹہ (صباح نیوز)ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی )صدر سرکل شوکت جدون ،ایس ایچ او سول لائن تھانہ میٹھا خان نے گزشتہ روز چوہدری شبیر احمد،حاجی فاروق یوسف زئی اور میر اسماعیل بنگلزئی کی خصوصی درخواست پر ریلوے فائر مین کالونی میں کھلی کچہری کاانعقاد کیاکھلی کچہری میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر احمد، میراسماعیل بنگلزئی ،حاجی فاروق یوسف زئی کے علاوہ کمیٹی کے ممبران حبیب خان ،ملک اکرم اعوان ،شیخ حامد ،شیخ رفیق ،چوہدری امتیاز ، عمر خیام ،دلداراعوان ،اظہار خٹک سمیت کھلی کچہری میں چمن پھاٹک سے لیکر دکانی بابا چوک تک علاقہ مکینوں نے شرکت کی اورڈی ایس پی شوکت جدون ،ایس ایچ او سول لائن میٹھاخان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ کھلی کچہری میں اہل علاقہ کی جانب سے امن وامان کی مخدوش صورتحال اور بڑھتے ہوئے راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں اور گزشتہ روز فائر مین کالونی میں ایک بزرگ خاتون کے کان سے بالیاں اسلحہ کے زور پر چھیننے کی واردات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں منشیات فروشی ، چوری ،ڈکیتی اور جگہ جگہ غیر قانونی ہوٹلنگ ،شور شرابہ جیسے مسائل درپیش ہیں ،جگہ جگہ نشے کے عادی افراد کا بیٹھنے سے علاقے میں امن وامان کی صورتحال گھمبیر ہوتی جارہی ہے ،اگر پولیس کی جانب سے بروقت اس صورتحال کا تدارک نہ کیا گیا تو لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل شوکت جدون نے یقین دہانی کرائی کہ علاقہ مکینوں کی شکایات پر پولیس بروقت کارروائی کریگی ،پولیس کی جانب سے چمن پھاٹک سے دکانی بابا چوک تک پولیس کی صبح 8بجے سے لیکر رات 12بجے تک شہید امیر محمد دشتی تھانہ اور سول لائن کے اہلکار خصوصی گشت کرینگے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس بروقت پہنچ کر کارروائی کریگی شوکت جدون نے کہاکہ اہل علاقہ درپیش مشکلات ومسائل کے حل اور نشے کے عادی افراد،منشیات فروشوں سمیت دیگر کی نشاندہی کرے کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر کبھی بھی کوئی حکمت عملی کامیاب نہیں ہوسکتی ،صدر سرکل میں کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ،پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر وقت الرٹ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کالونی کا جو ماحول پہلے تھا اس کی بحالی کیلئے پولیس ہرممکن اقدامات اٹھائے گی پرامن ماحول میں رہ کر عوام سکون محسوس کرینگے ۔ریلوے کالونی کے لوگ محب وطن ہے ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگی ضرورت پڑی تو ہم خود بھی ریلوے کالونی کے مکینوں کے ساتھ رہیںگے اور فرائض سرانجام دیںگے۔علاقہ مکینوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ انجان لوگوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سہولت کاری کی بجائے ان کی پولیس کوآگاہ کرے تاکہ پولیس بروقت کارروائی کرے کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر ایسے لوگوں کی شناخت ممکن نہیں عوام کے تعاون سے امن وامان کی بحالی ممکن ہوگی عوام کے تعاون کے بغیر پولیس کی کارروائی سودمند ثابت نہیں ہوگی ۔کھلی کچہری کے آخرمیں علاقہ مکینوں نے چوہدری شبیر احمد،حاجی فاروق یوسف زئی اور میر اسماعیل بنگلزئی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کی کوششوں سے کھلی کچہری کاانعقاد ممکن ہوئی ہے اہل علاقہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی ۔


