سی پیک کے نام پر گوادر اور ریکوڈک سیندک کے نام پر بلوچستان کے عوام کو وسائل وحقوق سے محروم کیا جارہا ہے، جماعت اسلامی
چمن(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان ڈاکٹرعطاء الرحمان نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوغیرت مند مجبورمظلوم عوام کیلئے حقوق مانگنے پر دوماہ سے قید میں رکھا گیا ہے ۔سی پیک کے نام پر گوادر اور ریکوڈک سیندک کے نام پر بلوچستان کے عوام کو وسائل وحقوق سے محروم کیا جارہا ہے بلوچستان کو دیانت دار حکومت وقیادت مل جاتی توآج بلوچستان کا دولت چند بدعنوانوں کے اکائونٹس وجیبوں میں ہونے کے بجائے عوام پر خرچ ہوتے جماعت اسلامی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کریگی عوام الناس مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی جدوجہد میں ساتھ ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے چمن پھاٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گوادر کے عوام کو حقوق دیکر بلوچستان کے عوام کو حقوق کی فراہمی کی راہ ہموار کریں گے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ مسائل مشکلات اورپریشانیوں سے نجات مل سکیں گوادر کے عوام سے روزگار چھین لیا گیا ہے ٹرالرمافیا،بارڈرمافیااور چیک پوسٹ مافیانے تاجر مچھیروں ،تاجروں اورعوام کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ جلد رہا ہوکر عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد شروع کریں گے ۔مولانا بہت بہادر ان کے حوصلے بلند اور مسائل کے حل کیلئے پرامید ہے ۔ جھوٹے مقدمات،گرفتاریاں،تشدد حقوق کے حصول کی تحریک کااراستہ نہیں روک سکتاجماعت اسلامی وحق دو تحریک قانونی طریقے سے آئینی حقوق کے حصول ،بھتہ خوروں چوروں لٹیروں عوام دشمنوں کا راستہ روک رہے ہیں۔ ہم نے مظلوم عوام مچھیروں اور تاجروں کو حقوق دلانے کی قسم کھائی ہے ۔بدقسمتی سے ملک میں قانون وانصاف نہیں ہر طرف بے انصافی لاقانونیت وبدعنوانوں کا دور دورہ ہے ۔جماعت اسلامی ملک کو مسائل سے نجات دلائیگی جماعت اسلامی وحق دوتحریک کے لاکھوں کارکنوں وعوام نے مجھ پر اعتماد کیاانشاء اللہ عوام دشمن بھتہ خور لٹیرے ناکام اور عوام کامیاب ہوں گے۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی ،جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ہم پر قرض ہے جماعت اسلامی گوادرسمیت بلوچستان کے عوام کو حقوق دلانے ظلم سے نجات دلانے کیلئے ہرفورم پر آوازبلند کریگی قاتلوں کو ضمانت وعزت مل رہی ہے جبکہ جائز قانونی حقوق مانگنے والے جیل کے سلاخوں کے ہتھکڑیاں لگائی گئی ہیں۔


