مغربی ہوائیں چلنےلگی ،ملک بھر میں آج سے بارش کا امکان

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں اس وقت گہرے بادل چھاگئے ہیں اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، متعدد علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے باعث آج سے 20 مار چ کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی جمعہ سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں