ایران سے گوادر کو 100 میگا واٹ بجلی ملنا شروع
گوادر (انتخاب نیوز) ایران سے گوادر کیلئے بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کا آغاز ہوگیا۔ کیسکو چیف عبدالکریم جمالی کا کہنا ہے کہ نئی ٹرانسمیشن لائن سے 100 میگاواٹ بجلی گوادرکو ملناشروع ہوگئی ہے، نئی ٹرانسمیشن لائن سے گوادر، پسنی، جیوانی اور ماڑہ کو بجلی فراہم کی جائےگی۔ کیسکو چیف نے بتایا کہ گوادرکو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے پاکستان اور ایران میں معاہدہ ہوا تھا، اس معاہدے کے تحت ایران کے شہر جیکی گور سے مکران کو پہلے ہی 100 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔
Load/Hide Comments


