بھارتی موسیقار واجد کورونا کی وجہ سے چل بسے

نئی دہلی:بالی وڈ کی معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد کے واجد خان کا 42 سال کی عمر میں وائرس کی وجہ سے انتقال ہو گیا ہے۔اس جوڑی نے سْپر سٹار سلمان خان کی فلم ‘وانٹیڈ’، ‘دبنگ’ اور ‘ایک تھا ٹائیگر’ جیسی کامیاب فلموں کے لیے میوزک ترتیب دیا تھا۔واجد خان کا سوموار کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوا۔ بالی وڈ کے معروف گلوکار سونو نگم نے فیس بک پوسٹ میں اس کی تصدیق کی ہے۔واجد خان کے بھائی ساجد خان نے بی بی سی سے منسلک صحافی مدھو پال کو بتایا کہ واجد خان کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں