60 کروڑ کی گرانٹ، گوادر انڈس ہسپتال طبی سہولیات سے محروم
گوادر (این این آئی)جی ڈے اے ہسپتال گوادر کی سالانہ 60 کروڑ روپے کی گرانٹ ایڈوانس انڈس ہسپتال کو حوالگی کے باوجود علاج و معالجے میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی۔ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 25 کروڑ روپے کا بجٹ خرچ کیا جاچکا۔ نیشنل پارٹی کے آدم قادربخش نے مطالبہ کیا کہ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
Load/Hide Comments


