پاکستان میں مہنگائی کی شرح 47.97 فیصد کی سطح تک پہنچ گئی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) محکمہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں مہنگائی مزید 0.96 فیصد بڑھ گئی اور مہنگائی کی مجموعی شرح 47.97 فیصد کی سطح تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر 8 روپے 92 پیسے، 190گرام چائے کا پیکٹ 39 روپے 67 پیسے، آلو 2 روپے 26 پیسے فی کلو اور کیلے ساڑھے7 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔
Load/Hide Comments