آواران میں خفیہ اطلاع پر آپریشن 3 مشتبہ افراد ہلاک، آئی ایس پی آر

آواران (انتخاب نیوز) آواران میں خفیہ اطلاع پر آپریشن 3 مشتبہ افراد ہلاک۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے آوران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 3 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ مشتبہ افراد گزشتہ تین دن سے متعدد حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں مشتبہ افراد کو ان کے خفیہ ٹھکانوں پر جاتے ہوئے روکا گیا۔ روکے جانے پر سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، تینوں مشتبہ افراد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں