افغان فورسز کی داعش کے ٹھکانوں پر کارروائی، متعدد عسکریت پسند ہلاک

مزار شریف (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغان سیکورٹی فورسز نے شمالی صوبہ بلخ میں داعش (آئی ایس) گروپ کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا، جس میں متعدد عسکریت پسند مارے گئے۔ افغان نگران انتظامیہ کے چیف ترجمان نے ہفتہ کے روز بتایا کہ یہ چھاپہ افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے صوبائی دارالحکومت مزار شریف شہر کے پولیس اضلاع 5،6 اور8 میں مارا گیا۔ ترجمان نے کارروائیوں میں مارے گئے آئی ایس کے عسکریت پسندوں کی تعداد کی وضاحت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں